پاکستان

سعودی عرب کا پاکستان میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

اگست 25, 2022

سعودی عرب کا پاکستان میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مذکورہ حکم مملکت کی جانب سے پاکستان کی معیشت اور اس کے لوگوں کی مدد کا اعادہ ہے۔

شاہ سلمان کی جانب سے یہ حکم نامہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد جاری کیا گیا۔

جمعرات کو ہونے والے رابطے میں بلاول بھٹو زرداری اور فیصل بن فرحان کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کو پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے بدترین سیلابی صورت حال کے حوالے سے اظہار یکجہتی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کو بھی سراہا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے