کوئٹہ سے ہر قسم کے رابطے منقطع، سیلاب سب کچھ بہا لے گیا
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت سمیت متعدد اضلاع کے ملک کے دیگر حصوں سے زمینی و مواصلاتی رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔
جمعے کی صبح مواصلاتی رابطے منقطع ہونے کے بعد پی آئی نے کوئٹہ کے لیے پروازیں معطل کر دیں۔
کوئٹہ میں موبائل فون نیٹ ورک،لینڈ لائن، بجلی ،گیس ، اے ٹی ایمز، تمام زمینی راستے بند، فضائی آپریشن بھی معطل ہے۔
گردو نواح میں نواں کلی، چشمہ، کچلاک، بروری، سریاب، گوہر آباد، ہزارگنجی ، مشرقی بائی پاس کے علاقے بری طرح متاثر ہیں۔
ایل پی جی گیس سلنڈر اور پلاسٹک شیٹس کی دکانوں پرلائنیں لگی ہیں۔ صوبے میں نظام زندگی مفلوج ہو چکا ہے۔
کوئٹہ میں چوبیس گھنٹوں تک مسلسل بارش ہوئی، ابھی بارش کا سلسلہ کچھ تھم گیا ہے۔

