پاکستان

وزیراعظم کا سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 15 ارب روپے کا اعلان

اگست 26, 2022

وزیراعظم کا سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 15 ارب روپے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں سیلاب سے ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی،یہ سیاست کا نہیں خدمت کا وقت ہے۔آج سے سندھ میں فی گھرانہ ۲۵ہزار روپے کی بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ترسیل شروع کی جائے۔

وزیاعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کے لئے پندرہ ارب روپے کی امداد کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر سندھ پہنچے اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاست کا نہیں خدمت کا وقت ہے اور سب جماعتوں کو مل کر اس امتحان کا مقابلہ کرنا ہے۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے مل کر کام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سے سندھ میں پچیس ہزار روپے فی گھرانہ بے نظیر اِنکم سپورٹ کے زریعے ترسیل ہو جائے گی۔بے پناہ تباہی ہوئی ہے، وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

وزیاعظم نےُکہا کہ میں تمام اتحادیوں کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ جب تک بجلی گھرچلیں گے خرم دستگیر یہیں رہے گے اور خود صورت حال کا جائزہ لیں گے۔

وزی خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پورا صوبہ سیلاب سے متاثر ہے،ہم مشکور ہیں کہ مشکل وقت میں وزیراعظم یہاں پہنچے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ،بلوچستان، جنوبی پنجاب میں سیلاب ہے۔ یہ ہمارا امتحان ہے اور وزیراعظم صاحب آپ نے درست کہا کہ یہ سیاست کا وقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں سیلاب متاثرین بحالی و تعمیر نو کا کام کریں گے۔ اس وقت ٹیینٹس کی اشد ضرورت ہے۔ ایسی تباہی زندگی بھر نہیں دیکھی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول کا مشکور ہوں وہ یہاں آئے اور اپنی آنکھوں سے تباہی دیکھیں۔میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں چاہے ہم پر تنقید کریں تاکہ دنیا کی توجہ بھی اس انسانی المیہ کی طرف دلائی جا سکے۔

جے یو آئی ف کے رہنما نے کہا کہ نے کہا کہ یہ وقت بلا تفریق خدمت کا ہے۔ہم وفاقی و صوبائی حکومت سے ملکر عوام کو مشکلات میں کمی کے لئے ہرُممکن مدد فراہم کریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے