اہم خبریں متفرق خبریں

کراچی میں سابقہ بہو کو بلیک میل کرنے والی ساس گرفتار

اگست 26, 2022 < 1 min

کراچی میں سابقہ بہو کو بلیک میل کرنے والی ساس گرفتار

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے شہر کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کےسائبر سرکل نے سابقہ بہو کو اس کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کی مدد سے بلیک میل کرنے والی ساس کو گرفتار کر لیا۔

درج کیے گئے مقدمے کے مطابق ملزمہ کے بیٹے نے طلاق سے قبل اپنی بیوی کی ویڈیوز بنائی تھی۔
نجمہ نامی ملزمہ اور اس کی عزیزہ نے درخواست گزار کو بازیبا ویڈیوز ارسال کیں.

نازیبا مواد پرمبنی ویڈیوز درخواست گزار کی بہن اور دیگر رشتہ داروں کو بھی ارسال کی گئیں۔

مقدمےکے مطابق درخواست گزار کو نازیبا ویڈیوز بھیجنے کا مقصد بلیک میلنگ کے ذریعے فوائد حاصل کرنا تھا۔

درخواست گزار کی شکایت پر مقدمے میں نامزد دو خواتین میں سے مرکزی ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے.
ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل منتقل کردیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے