وفاقی پولیس سے غیررجسٹرڈ بائیکیا والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ بائیکیا والوں کا وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق غیر رجسٹرڈ بائیکیا اور کریم بائیک کے رائیڈر جرائم میں ملوث ہیں جو لوگوں کو بائیک پر بیٹھا کر راستے میں اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیتے ہیں۔
تازہ ترین واقعہ میں سرکاری نیوز ایجنسی کے صحافی شاہد سرا کے ساتھ پیش آیا ہے۔
مذکورہ صحافی کھنہ پل سے اپنے گھر سواں گارڈن جانے کے لئے بائیکیا پر سوار ہوا تو راستے میں ویران جگہ پر رائیڈر نے اسلحہ نکال لیا، شاہد کے مزاحمت کرنے پر اسے سینے اور سر پر مارا اور آئی فون اور کیش لے کر فرار ہو گیا۔
اسلام آباد پولیس ان رجسٹرڈ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کرے، جو موبائل ایپلیکشن کی بجائے صرف سبز ہیملیٹ لے کر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔

