اہم خبریں

وفاقی پولیس کے کتنے اہلکار عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور ہیں؟

اگست 26, 2022

وفاقی پولیس کے کتنے اہلکار عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور ہیں؟

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ایس پی کی سربراہی میں ۷۷ پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسرے صوبوں سے قانونی ضابط کار کے مطابق نفری فراہم کی گئی تو وہ بھی سابقہ وزیراعظم کو مہیا کی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد پولیس ہر قسم کے حالات میں اپنے فرائض ادا کرنے میں پیش پیش ہے۔ہر سابق وزیراعظم کو صرف 5 سکیورٹی اہلکار مہیا کئے جاتے ہیں۔ جبکہ اس صورتحال میں سابق وزیر اعظم صاحب کو ۷۷ پولیس افسران صرف اسلام آباد پولیس فراہم کر رہی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں منفی اور بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کریں جس سے پاکستان کی پولیس کی کردار کشی ہو۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے