پاکستان

نوشہرہ میں دریائے کابل بپھر گیا، جی ٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند

اگست 27, 2022

نوشہرہ میں دریائے کابل بپھر گیا، جی ٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں دریائے سندھ پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے کابل کے حفاظتی پشتے ٹوٹ کر بہہ جانے کے بعد پانی تیزی سے آبادی میں داخل ہو رہا ہے۔

سنیچر کو ضلعی انتظامیہ کے مطابق پبی، نوشہرہ کلاں، پیرسباق، محب بانڈہ، جہانگیرہ، کیمپ کورونا، امان گڑھ اور کینٹ کے علاقے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
نوشہرہ بازار اور بس سٹینڈ میں بھی سیلابی پانی داخل ہو گیا جبکہ جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

مقامی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقو میں لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف صوبہ سندھ میں ضلع سجاول کے سیلاب زدہ علاقوں فقیرانی جاٹ، اوپلانو اور دیگر قصبوں کا دورہ کریں گے۔

سنیچر کی صبح وزیراعظم کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ، ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، چیف انجینیئر آب پاشی حیدرآباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ضلع سجاول وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی پر بریفنگ دیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے