اہم خبریں متفرق خبریں

سیلاب سے تباہی اندازے سے زیادہ، کروڑوں متاثرین امداد سے محروم

اگست 28, 2022 < 1 min

سیلاب سے تباہی اندازے سے زیادہ، کروڑوں متاثرین امداد سے محروم

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے محکمے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور تونسہ اور چشمہ کے مقام پر دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب ہو گا۔

ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔

دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں کمی آئی ہے اور سیلاب درمیانی درجے کا ہے۔

حکام کے مطابق سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نوشہرہ، پبی اور چارسدہ سے لوگوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا گیا۔

حکومت نے کہا ہے کہ سیلاب سے تباہی غیرمعمولی اور اندازے سے زیادہ ہے جبکہ نجی رفاہی تنظیموں کے مطابق اب بھی کروڑوں متاثرین امداد سے محروم ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے