اہم خبریں

پی ٹی آئی کا شوکت ترین کی آڈیو کا دفاع،حکومت کی شدید تنقید

اگست 29, 2022 2 min

پی ٹی آئی کا شوکت ترین کی آڈیو کا دفاع،حکومت کی شدید تنقید

Reading Time: 2 minutes

پاکستان تحریک انصاف سے کے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرائے خزانہ کے ساتھ گفتگو کی آڈیو لیک ہونے کے بعد حکومت اور پی ٹی آئی رہنماؤں میں بیانات کی لفظی گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گفتگو کے آڈیو ٹیپ نشر کیے تو تحریک انصاف کے رہنماؤں نے فون ریکارڈنگ کو غیرقانونی قرار دیا اور اس کا دفاع بھی کیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہ آڈیو کو ملک کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے تمام حدود پار کر لیں اور گری ہوئی حرکت کی ہے۔ریاست کے نقصان‘ کے حوالے سے جو سوال محسن لغاری نے آڈیو میں جہانگیر ترین سے پوچھا وہ پی ٹی آئی کو اپنی قیادت سے بھی پوچھنا چاہیے۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’شوکت ترین کی آڈیو کال میں کچھ بھی ایسا نہیں جس پر شور مچایا جا رہا ہے۔ وہ کال میں وزرائے خزانہ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ تم لوگوں کو وفاقی حکومت سے یہ کہنا چاہیے کہ آئی ایم ایف سے مطالبہ کرے کہ سیلاب کی وجہ سے عمومی صورتحال نہیں ہے اس لیے رعایت دیں۔ کیا یہ اچھی تجویز نہیں ہے؟

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پوری دنیا سے امداد مانگ رہے ہیں تو آئی ایم ایف سے کہنا چاہیے کہ سیلاب کے اخراجات کے لیے اتنی گنجائش دے دیں کہ ہم اپنا پیسہ استعمال کر لیں۔‘
اسد عمر نے کہا کہ ’شوکت ترین کی آڈیو میں کٹ پیسٹ کی گئی۔ آڈیو میں کٹ پیسٹ والا کام یہ پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔‘

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے بھی اپنی ٹویٹ میں اس آڈیو کال کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’تو ترین اور صوبائی وزرائے خزانہ کی آڈیو کال لیک ہو گئی۔ گفتگو میں کچھ بھی غیر قانونی یا غلط نہیں ہے۔ ہم نے عوامی سطح پر ان شرائط کی مخالفت کی ہے جن کے تحت امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف سے قرض لے رہی ہے۔ لیکن عدالتی حکم کے بغیر گفتگو پر وائر ٹیپ کرنا غیر قانونی ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے