پاکستان

بغاوت پر اُکسانے کا مقدمہ، شہباز گل کی درخواست ضمانت مسترد

اگست 30, 2022

بغاوت پر اُکسانے کا مقدمہ، شہباز گل کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بغاوت پر اکسانےکے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی ہے.

منگل کو فوج کے اہلکاروں کو افسران کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد کی سیشن کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 8 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں لکھا ہے کہ ملزم شہباز گل پارٹی لیڈر ہیں اور متنازع بیان کسی اندرونی اجلاس میں نہیں دیا۔

فیصلے کے مطابق شہباز گل کا بیان قابل احترام ادارے فوج میں نظم و ضبط خراب کرنے کے لیے کافی ہے۔

عدالت کے مطابق شہباز گل کا بیان عوامی مفاد میں ہے نہ ہی ملکی سالمیت کے حق میں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قانون ہر ملزم کو ضمانت پر رہائی کی رعایت نہیں دیتا، بظاہر شہباز گل ناقابل ضمانت جرم کرنے کے مرتکب ہوئے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ریکارڈ پر شہباز گل کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے