خاتون جج کو دھمکی،عمران خان کا معافی سے گریز،الفاظ واپس لینے کو تیار
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خاتون جج زیبا چوہدری سےمتعلق معافی مانگنے سے گریز کرتے ہوئے الفاظ واپس لینے کی پیشکش کی ہے۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان توہین عدالت شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے۔عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ حامد خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ جواب جمع کرا دیا ہے۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ججز کے احساسات کو مجروع کرنے پر یقین نہیں رکھتے،عمران خان کے الفاظ غیر مناسب تھے تو واپس لینے کےلیے تیار ہیں۔
عدالت عمران خان کے کی تقریر کا سیاق و سباق کیساتھ جائزہ لے۔ عمران خان نے پوری زندگی قانون اور آئین کی پابندی کی ہے۔ وہ آزاد عدلیہ پر یقین رکھتے ہیں۔
جواب میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کیخلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔

