اہم خبریں متفرق خبریں

سوشل میڈیا پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، ارشد شریف برطرف

اگست 31, 2022

سوشل میڈیا پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، ارشد شریف برطرف

پاکستان کے نجی نیوز اے آر وائی نے اینکر ارشد شریف کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کو نیوز چینل کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ‘اے آر وائی نیٹ ورک کے ضابطہ اخلاق کے مطابق ملازم کی سوشل میڈیا پوسٹ کمپنی کی پالیسی کے مطابق ہونی چاہیے۔ اس لیے ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے ارشد شریف سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

قبل ازیں چینل کے مالک کی جانب سے کئی بار سوشل میڈیا پر اپنے اینکر کے ٹویٹس کو سراہتے ہوئے اُن کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا گیا تھا۔

ارشد شریف کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور وہ پاکستان سے فرار ہو کر دبئی میں ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے