ایل پی جی مافیا بے لگام،3 دن میں 40 روپے کا اضافہ
پاکستان میں ایل پی جی مافیا بے لگام ہو چکا ہے،ناجائز منافع خوری کا سلسلہ جاری ہے اور ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار بلاجوز اضافہ کردیا گیا ہے۔
اتفصیلات کے مطابق مطابق تمام بڑے شہروں میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 100 جبکہ کمرشل سیلنڈر کی قیمت 400 روپے تک بڑھ گئی ہے۔
اوگرا نے گزشتہ روز ستمبر میں ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فی کلو گیس کی قیمت کم ہو کر 212 روپے ہوگئی تھی تاہم منافع خور مافیہ ملک بھر میں ایل پی جی 212 کے بجائے 250 روپے فروخت کررہی ہے۔
آل پاکستان ایل پی جی ایسویسی کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی 50 سے 70روپے فی کلو اور 450 سے 650 روپے گھریلو سیلنڈر کی بلیک مارکیٹنگ کی جارہی ہے۔
عرفان کھوکھر نے کہا کہ حکومت نے قیمت کنٹرول نہ کی تو 10 ستمبر 2022 ملک گیر ہڑتال ہوگی۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی ایل پی جی مافیا کی اربوں روپے کی منافع خوری کے سکینڈل منظر عام پر آتے رہے لیکن اس طاقتور مافیا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
ملک میں ایسے علاقے جہاں سوئی گیس فراہم نہیں کی گئی وہاں کے مکین ایل پی جی کو بطور ایندھن استعمال کرتے ہیں حتی کہ وفاقی دیہی علاقوں میں بھی یہی گیس استعمال ہوتی ہے،آئے روز ایل پی جی قیمت میں اضافے سے یہ عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہے۔
مہنگائی کنٹرول کرنے اور عوام کو ناجائز منافع خوروں سے تحفظ فراہم کرنے میں حکومت نام کی کوئی شے دکھائی نہیں دیتی۔

