پاکستان

چھینکنے سے قبل بھی آئی ایم ایف سے اجازت لینا پڑتی ہے: وزیراعظم

ستمبر 1, 2022

چھینکنے سے قبل بھی آئی ایم ایف سے اجازت لینا پڑتی ہے: وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم شہاز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو درست کرنا ہے اور عالمی مالیاتی اداروں پر انحصار ختم کر کے ہی اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکتے ہیں۔

جمعرات کو اسلام آباد میں مسلم لیگ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پھر کہتے ہیں کہ یہ کہتا ہے ہمیں مانگنا پڑتا ہے اگر مانگیں نہ کریں تو کیا کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 30 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے فیول ایڈ جسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

پرجوش خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نے نہیں عمران خان نے کیا تھا

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے معاہدہ کیا تھا کہ تیل مہنگا کریں گے، پچھلی حکومت نے عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کی رتی برابر بھی کوشش نہیں کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو تیل کی عالمی قیمتیں بلند ترین سطح پر تھیں۔ یقینی سر منڈاتے ہی اولے پڑے۔ عمران خان کی حکومت نے وعدہ توڑ دیا تو آئی ایم ایف نے ہم سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

وزیراعظم کے مطابق سابق حکومت نے لوگوں کا کچومر نکال دیا۔ ہم دیوالیہ ہونے سے بچ گئے لیکن خوشی کیسی ، ہم قرض لے رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے