مہنگائی کا عفریت بے قابو،یوٹیلٹی سٹورز پر کیا کچھ مہنگا ہوا؟
پاکستان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مختلف برانڈز کی 900 گرام چائے کی قیمت 400 روپے تک مہنگی ہو گئی۔ 900 گرام چائے کی قیمت 905 روپے سے بڑھ کر 1305 روپے ہوگئی۔ ٹی وائیٹنر کی قیمتوں میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر دلیے، سیریل ، نوڈلز،سوئیوں اورنمکو کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ بچوں کے دودھ کے 800 گرام پیکٹ کی قیمت 260 روپے بڑھ گئی۔ مختلف مصالحہ جات کی 50 گرام میں 50 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔
سرخ مرچ 100 گرام کی قیمت 84 روپے کا جبکہ 100 گرم مصالحے کی قیمت میں 42 روپے تک اضافہ ہوا۔ کسٹرڈ ،کالی مرچ ،میتھی ،جام ،مشروبات سمیت کئی اشیاء کی قیمتیں بڑھیں۔ شہد کی 100 گرام کی بوتل 100 روپے مہنگی ہوگئی ہے جبکہ ایک کلو اچار کا پیک 57 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔کھیر کا 55 گرام کا پیک 20 روپے، 200 گرام چھوارے 40 روپے اورجھاڑو کی قیمت 9 روپے بڑھ گئی ہے۔

