پاکستان

مہنگائی سے پاکستان میں عدم استحکام کا خطرہ ہے: آئی ایم ایف

ستمبر 3, 2022

مہنگائی سے پاکستان میں عدم استحکام کا خطرہ ہے: آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کے باعث عدم استحکام کا خطرہ ہے۔

جمعے کو آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اپنی تازہ جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ’خوراک اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوامی سطح پر مظاہرے ہو سکتے ہیں اور ملک عدم استحکام کی طرف جا سکتا ہے۔‘

بدھ کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط پاکستان کے مرکزی بینک کو موصول ہوگئی تھی۔

آئی ایم ایف کے بورڈ کی جانب سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) کے تحت ساتواں اور آٹھواں جائزہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان کو قسط جاری کی گئی۔

جون 2022 میں پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف سٹاف مشن کے درمیان رواں مالی سال کے بجٹ سے متعلق مفاہمت ہوئی تھی جس میں حکام نے 436 ارب روپے کے ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کو بتدریج 50 روپے فی لیٹر تک لے جانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گذشتہ 47 برسوں کے مقابلے میں مہنگائی 27.3 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔ بدترین سیلابوں کے باعث خوراک کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹ میں اس بات کا خدشے بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ پاکستان میں پیچیدہ اندرونی حالات اور بیرونی ماحول کے پیش نظر آئی ایم ایف کے پروگرام پر مکمل عمل درآمد شاید نہ ہوسکے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے