پاکستان

عمران خان آرمی چیف متعلق بیان کی خود وضاحت کریں:عارف علوی

ستمبر 5, 2022

عمران خان آرمی چیف متعلق بیان کی خود وضاحت کریں:عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ فوج کا ہر سپاہی اور افسر محب وطن ہے،اس پر بات کرنےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا، صدرمملکت کی حیثیت سے مجھے تمام ادارے عزیزہیں،عمران خان نے کوئی بات کی ہے تو ان سے پوچھا جائے۔

صدر ایک روزہ دورے پرپشاور کے گورنر ہاوس میں صحافیوں کےساتھ غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر کی زمہ داری ہے کہ سب کو عزیز رکھے۔ ہر فرد کی پرائیویسی ہوتی ہے،کسی کا بھی فون ٹیپ نہیں ہوناچاہئے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان کشیدگی ختم کرنےکے لئےکردراداداکررہاہوں یہ میری زمہ داری بھی ہے،پردے کے پیچھے کردارہے،ابھی وضاحت نہیں کرناچاہتا،اعتمادسازی کوششوں کے حوالےسے پرامیدہوں۔

صدر نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان انڈرسٹنڈنگ ہونی چاہئے،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوا تو دوسرےممالک اور ادارے بھی قرض دیں گے۔

صدرعارف علوی کے مطابق موجودہ حکومت کے ساتھ ماضی کے برعکس رابطہ کم ہے لیکن وزیراعظم سے بات ہوتی رہتی ہے،عمران خان کےساتھ فون اور واٹس ایپ پر رابطہ رہتا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے