پاکستان

عمران خان کا انٹرویو آن ایئر کرنے سے روک دیا گیا: اینکر کامران خان

ستمبر 5, 2022

عمران خان کا انٹرویو آن ایئر کرنے سے روک دیا گیا: اینکر کامران خان

سینیئر صحافی اور اینکر کامران خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے انتہائی متنازع بیان نے خطرناک صورتحال کو جنم دیا ہے۔

ایک ٹوئٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ پورا ملک مضطرب ہے اور اسلام ہائی کورٹ نے بے حد غصے کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان عارف علوی تک نے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔

کامران خان نے بتایا کہ آج صبح میرا عمران خان سے انٹرویو طے ہوا تھا اور اب ہمیں مطلع کیا گیا ہے کہ یہ انٹرویو کسی قیمت آن ایئر نہیں ہو سکتا۔

قبل ازیں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل میں کہا تھا کہ رات کو عمران خان کا کامران خان کے ساتھ انٹرویو دیکھ لیا جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے