پاکستان

عمران کی تقریر پر آئی ایس پی آر کا ردعمل،پی ٹی آئی رہنماؤں کی وضاحتیں

ستمبر 5, 2022

عمران کی تقریر پر آئی ایس پی آر کا ردعمل،پی ٹی آئی رہنماؤں کی وضاحتیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوجی قیادت سے متعلق بیان پر آئی ایس پی آر کے ردعمل کے بعد پی ٹی آئی کی رہنماؤں کی طرف سے وضاحتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے میرٹ پر تقرری کی بات کی تھی، ویسے بھی یہ سیاسی معاملہ ہے، عدالتی نہیں، جج صاحبان کا ہر موضوع پر کمنٹس دینا نامناسب ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف اور آصف زرداری کو ڈان اور میمو گیٹ کے تناظر میں سکیورٹی رسک کہا، اُن کی جائیدادیں، بچے اور تمام تر مفادات ملک سے باہر ہیں لہذا اس بیان کو فوج یا فوج کی قیادت سے جوڑنا درست نہیں، ہر جرنیل اور پاکستانی شہری محب وطن ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بذریعہ ٹویٹ لکھا کئ گزشتہ روز چیئرمین عمران خان کے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے دیئے گئے بیان کا سیاق و سباق پہلے ہی واضح ہو چکا ہے۔ ادارے یا اس کی اعلیٰ قیادت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا کبھی کوئی ارادہ نہیں تھا۔

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے لکھا کہ فواد چوہدری واضح طور پر وضاحت کر چکے ہیں کہ عمران خان کا مقصد کرپٹ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت اور میمو گیٹ سے ڈان لیکس کی تاریخ سے تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے