بس بہت ہو گیا، اب جواب دوں گا: عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اُن کے خلاف پراپیگنڈے کیا جا رہا ہے اور وہ اس کا پشاور جلسے جواب دیں گے۔
منگل کو انہوں نے کہا کہ ”میں اس کڑے پراپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں جو مجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرے خلاف کر رہا ہے۔“
عمران خان کے مطابق اس کی وجہ وہ خوف ہےجس میں یہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث مبتلاہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ پشاور کے جلسے میں ان سب کو باضابطہ جواب دیں گے جو اُن کو بدنام کرنے کے لیے اُن کے الفاظ کوجان بوجھ کر توڑمروڑ رہے ہیں۔
عمران خان نے لکھا کہ بس بہت ہو گیا۔

