روس کی جوابی کارروائی،25 اہم امریکی شخصیات پر پابندیاں عائد
Reading Time: < 1 minuteروس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ۲۵ امریکی شہریوں پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امریکی وزیر تجارت جینا رائمانڈو،ہولی ووڈ کے اداکار شیان پین ،بنجمن ایڈورڈ میئرا اسٹیلر سمیت 25 امریکی شہریوں کے خلاف پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق روسی امور خارجہ کا موقف ہے کہ امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے بعض روسی شہریوں کے خلاف پابندیوں میں وسعت دینے کے جواب میں روس نے بھی 25 امریکی شہریوں پر پابندیاں لگا دیں جن میں سے بیشتر کا تعلق، سیاست،کاروباری اور فنی دنیا سے ہے۔
Array