اگر خاتون جج کا دل دُکھا ہے تو افسوس ہے: عمران خان کا عدالت کو جواب
توہین عدالت کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہائیکورٹ میں نیا جواب جمع کرا دیا ہے۔
منگل کو جمع کرائے جواب میں عمران خان نے معافی تو نہیں مانگی تاہم اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر خاتون جج اور عدلیہ کا دل دُکھا ہے تو اس پر افسوس ہے۔
جواب میں عمران خان نے لکھا ہے کہ اُن کو اپنے الفاظ پر جج سے پچھتاوے کا اظہار کرنے میں بھی شرمندگی نہیں ہو گی۔

