پاکستان

جبری لاپتہ افراد کا مسئلہ جلد حل کرلیں گے: وزیرِداخلہ

ستمبر 8, 2022

جبری لاپتہ افراد کا مسئلہ جلد حل کرلیں گے: وزیرِداخلہ

پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ جلد حل کر لیں گے۔لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے دھرنا ختم کر دیا ہے۔

جمعرات کو وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے لاپتہ افراد نے بلوچستان کا دورہ کیا اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ جلد حل کر لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے کہا ہے کہ وہ اس کمیٹی میں شرکت کریں۔اس مسئلے کے حل کیلئے کام ہو رہا ہے اور جلد ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ میں خود ایک ماں ہوں اور سمجھ سکتی ہوں کہ جب کسی کا پیارا غائب ہو جائے تو کیا گزرتی ہے۔ یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ بہت پرانا ہے،ہم اس مسئلے کو حل کریں گے اور ماؤں،بہنوں اور بیٹیوں سے وعدہ ایفا کریں گے۔ جو بھی محب وطن ہو گا وہ چاہے گا کہ یہ مسئلہ حل ہو۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں طویل التواء کے بعد کل لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت ہو رہی ہے۔ عدالت نے آخری موقع دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کیا جائے بصورت دیگر وزیراعظم خود پیش ہوں۔خفیہ اداروں کے لئے کسی قانون کی ضرورت نہیں،اگر کوئی افسر وزیراعظم کا حکم نہیں مانتا تو اس کا کورٹ مارشل ہوناچاہئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے