پاکستان انگلینڈ ٹی20سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
Reading Time: < 1 minuteپاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق پی سی بی نے علیم ڈار، احسن رضا، راشد ریاض اور شوزب رضا کو امپائرنگ پینل میں شامل کیا ہے جبکہ محمد جاوید ملک میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 20 اکتوبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
Array