پاکستان

پاکستان میں آٹے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ستمبر 10, 2022

پاکستان میں آٹے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

۔

پاکستان میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا،قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ پشاور اور کوئٹہ میں شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کیں فی کلو آٹے کی قیمت کم از کم 115 روپے ہو گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی کم از کم قیمت 2300 روپے اور کراچی میں 2200 روپے تک ہے۔

تاہم کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب پشاور میں بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے