وفاقی وزراء کا عمران خان پر سیلاب متاثرین کی امداد رکوانے کا الزام
وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سیاست کے لئے سیلاب متاثرین کی امداد رکواناچاہتے ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کے جذبات سے کھیل کر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ یہ شخص اپنی گھٹیا سیاست کے لیے سیلاب متاثرین کی امداد رکوانا چاہتا ہے۔یہ ہے بیمار ذہنیت کہ میں وزیراعظم نہیں ، اس لیے سیلاب متاثرین کی مدد نہ کرو۔ کبھی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی رکواتا ہے، کبھی سیلاب متاثرین کے لیے امداد رکوانے کی گھٹیا کوشش کرتا ہے
انہوں نے قوم اور میڈیا سے اپیل کی کہ خودپسند، اناپرست کے بجائے سیلاب متاثرین کی طرف اپنی توجہ مرکوز رکھیں کیوں کہ یہ بیمار ذہنیت سیلاب متاثرین کے آٹے پر بھی سیاست کرتا ہے۔
وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن نے کہا ہے کہ دوسروں پر سازش کا الزام لگانے والے سیلاب متاثرین کی امداد رکوانے کی سازش کر رہے ہیں۔اس سے بڑی ملک اور عوام دشمنی کیا ہو سکتی ہے۔

