اہم خبریں متفرق خبریں

سیلاب متاثرین کے دو ماہ کے بجلی بل معاف کرنے کا حکومتی اعلان

ستمبر 14, 2022 < 1 min

سیلاب متاثرین کے دو ماہ کے بجلی بل معاف کرنے کا حکومتی اعلان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے 2 ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔

بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثر ضلع صحبت پور کا دورہ کیا، متاثرین کے کیمپ میں قائم اسکول بھی گئے اور بچوں سے گفتگو کی۔

بریفنگ کے دوران وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام تیز کرنے اور پانی نکالنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پر قابو پانا ضروری ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز بھی نہیں لیے جائیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے