اہم خبریں

اسلام آباد میں کم عمر لڑکی کا مبینہ ریپ، چینی باشندے پر مقدمہ

ستمبر 15, 2022 < 1 min

اسلام آباد میں کم عمر لڑکی کا مبینہ ریپ، چینی باشندے پر مقدمہ

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد پولیس نے کم عمر پاکستانی لڑکی سے مبینہ ریپ کے الزام میں چینی شہری پر مقدمہ درج کیا ہے۔

لودھراں سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ لڑکی نے تھانہ کورال میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اسلام آباد کے غوری ٹاؤن میں ایک گھر میں قائم دفتر میں چین کے باشندے کے یہاں ملازمت کر رہی تھیں۔

ایف آئی آر کے مطابق چینی باشندے نے اُن کا متعدد بار ریپ کیا جس کے باعث وہ حاملہ ہو گئی ہیں۔

راولپنڈی کی رہائشی لڑکی کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کے مطابق وہ نویں کلاس کی طالبہ ہے اور اس کی عمر 16 برس ہے۔

چینی باشندے پر تعزیرات پاکستان کی دفعات 599، 506 اور 376 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے سکیورٹی کیمروں کی انسٹالیشن سے وابستہ کمپنی میں پارٹ ٹائم ملازم ہے۔

متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق کمپنی کے مالک نے اُن کو جنوری 2022 کے بعد سے متعدد مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے وہ حاملہ ہو گئیں۔

متاثرہ لڑکی کے درج کرائے گئے مقدمے کے متن کے مطابق ’میں نے ڈر اور خوف کی وجہ سے گھر پر ذکر نہیں کیا۔ میری صحت کو دیکھتے ہوئے میری بڑی بہن مجھے ہسپتال لے گئیں جہاں الٹرا ساؤنڈ رپورٹ کے بعد واضح ہوا کہ میں 31 ہفتوں اور تین دن کے حمل سے ہوں۔‘

اسلام آباد پولیس کی جانب سے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کرایا گیاہے۔

مقدمہ درج کروانے والی متاثرہ لڑکی کا تعلق ضلع لودھراں سے ہے اور وہ راولپنڈی میں رہائش پذیر ہے۔

گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے وہ اس کمپنی میں ملازمت کر رہی تھی اور 15 روپے تنخواہ لے رہی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے