پاکستان

وی سی گومل یونیورسٹی کا علی امین گنڈاپور پر مقدمے کے لئے مراسلہ

ستمبر 17, 2022

وی سی گومل یونیورسٹی کا علی امین گنڈاپور پر مقدمے کے لئے مراسلہ

گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے سابق وفاقی وزیرعلی امین کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے لئے ایف آئی اے پشاور کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

وائس چانسلر کے مطابق سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور نے واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے مجھے دھمکیاں دیں، مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے توہین آمیز ریمارکس دیئے۔

شیخ الجامعہ نے کہا کہ جھوٹی الزام تراشی اور میرے خلاف عوام کو اکسانے، طلبہ کو اشتعال دلانے اور ہتک آمیز زبان استعمال کرکے کار سرکار میں مداخلت کرنے کے جرم میں علی امین کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ 2016 کے تحت مقدمات درج کئے جائیں۔

علی امین نے وی سی گومل یونیورسٹی ڈاکٹر افتخار احمد کو سنگین دھمکیاں دی ہیں، جس کی آڈیو ثبوت بھی منظر عام پر آگئے۔

علی امین نے ڈاکٹر افتخار احمد کو کہا کہ فوری مستعفی ہوں ورنہ میں طلباء کے ساتھ آگیا تو مسئلہ بنا دونگا، میں کسی سے نہیں ڈرتا نہ گورنرسے اور نہ ہی وزیراعظم سے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے