پاکستان

وزیراعظم ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات شرکت کے لئے لندن روانہ

ستمبر 17, 2022

وزیراعظم ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات شرکت کے لئے لندن روانہ

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف برطانوی حکومت کی دعوت پر ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔

سنیچر کو جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے۔ ان کا طیارہ نور خان ایئر بیس سے روانہ ہوا، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف لندن میں قیام کے دوران (ن) لیگ کے قائد نواز شریف سے ملکی سیاسی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے، 19 ستمبر کو ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

بعدازاں 19 ستمبر کو ہی وزیراعظم نیویارک روانہ ہوں گے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم مختلف عالمی شخصیات سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف موسم کی خرابی کے سبب میانوالی اور ٹانک نہ جاسکے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کی وجہ سے میانوالی سے واپس چلا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے