نہیں ہٹا سکتے، الیکشن کمیشن کے رُکن کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے راہنما فواد چودھری کی رکن الیکشن کمیشن نثار درانی کی تعیناتی کے خلاف درخواست خارج کر دی.
مطیع اللہ جان. اسلام آباد
پی ٹی آئی کے فواد چودھری کی ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی تعیناتی کے خلاف رٹ درخواست کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی.
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ممبر الیکشن کمیشن ایک آئینی عہدہ ہے اور یہ عدالت کسی بھی آئینی ادارے کے معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی، آئین میں کمیشن کے ممبر کو عہدے سے ہٹانے کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، ہائی کورٹ کا رٹ کے اختیارات کا استعمال بھی آئین سے مشروط ہے.
درخواست گذار کے وکیل ایڈوکیٹ ابوذر سلمان نے کہا کہ جب تقرری غیر آئینی ہو تو عدالت رٹ اختیارات استعمال کر سکتی ہے۔
ایڈوکیٹ سلمان کا موقف تھا کہ ایک معلومات منظر عام پر آئی ہے کہ رکن الیکشن کمیشن ایک اور سرکاری عہدہ بھی رکھتے ہیں.
چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ آئین میں ممبر الیکشن کمیشن کو ہٹانے کا الگ طریقہ کار دیا گیا ہے۔
عدالت نے درخواست خارج کر دی۔

