اہم خبریں متفرق خبریں

پی آئی اے کی فلائٹ میں پرتشدد مسافر کے ساتھ کیا ہوا؟

ستمبر 19, 2022 < 1 min

پی آئی اے کی فلائٹ میں پرتشدد مسافر کے ساتھ کیا ہوا؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) کی فلائٹ پر پرتشدد مسافر کو قابو کر لیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فلائٹ پی کے 283 پشاور سے دوبئی جانے والی پرواز پر مورخہ 14 ستمبر کو مذکورہ واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے دبئی کے لیے ٹیک آف کے بعد کیبن کریو نے ایک مسافر کی حیران کن اور ابنورمل حرکتیں نوٹ کر لیں۔
سیٹ نمبر 29B کے مسافر اسامہ عبداللہ نامی شخص نے جہاز کے سیٹوں پر اچانک لاتیں اور مکے مارنے شروع کر دیئے۔

جہاز کا کیبن کریو ہنگامی بنیاد پر اس مسافر کے پاس پہنچا اور اس کو روکنے کی بھرپور کوشش کی، اسی اثناء میں مسافر نے عمران جاوید کیبن کریو پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی، جہاز کے سینئر پر سر نے پیش آنے والے واقعے کی تمام تفصیلات سے پائلٹ ان کمانڈ کو آگاہ کیا۔

جہاز کے کپتان نے فوری طور پر وائیلنٹ پیسنجر کو قابو کرنے کے ہدایات جاری کیں۔ اسی دوران اس مسافر نے جہاز کے ونڈو پر زور سے لات ماری جس سے ونڈو کے شٹر کو نقصان پہنچا۔ تمام تر کوششوں کے بعد آخرکار ایوی ایشن کے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق اس مسافر کے ہاتھ اور پیر باندھے گئے جس کے بعد مسافر کو قابو میں رکھا گیا۔

بعد ازاں وہ مسافر پوری فلائٹ پہ سویا رہا دبئی ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے پہلے کپتان نے دبئی ایئرپورٹ پر موجود سیکیورٹی اسٹاف کو واقعے سے متعلق بتا دیا تھا۔ دبئی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے بعد ایئرپورٹ پر موجود سکیورٹی سٹاف نے متعلقہ مسافر کو گرفتار کرلیا،تمام جانچ پڑتال کے بعد اگلے دن اس مسافر کو دبئی سے پشاور کی فلائٹ پر واپس ڈی پورٹ کردیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے