لاہور کے بعد پشاور میں بھی وفاقی وزرا پر مقدمات درج
لاہور کے بعد پشاور میں بھی وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب, جاوید لطیف اور پی ٹی وی کے ایم ڈی کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
پشاور میں مقدمات پولیس سٹیٹشن رحمان بابا میں درج کیے گئے ہیں۔
مقدمات پی ٹی آئی کارکن کی درخواست پر درج کیے گئے۔
مدعی رحمان اللہ نے پولیس سٹیشن رحمان بابا کو مقدمے کے لیے 14ستمبر کو پی ٹی وی پر نشر ایک پریس کانفرنس کا حوالہ دیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی ایما پر سہل علی اور شاہدہ شاہد کی سہولت سے عمران خان کی تقاریر سیاق وسباق سے ہٹ کر ایڈیٹنگ کلپس چلائے گئے۔
پروگرام بدنیتی پر مبنی تھا جو سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ کے تحت کیا گیا۔
مقدمے کے مطابق منفی پروپگینڈے کے نتیجے میں پارٹی ورکرز خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ۔ ایف آئی آر میں تعزیرات پاکستان کی 506.505.298 .9511.153A199 کی دفعات شامل ہیں۔

