جبری گمشدگی اورتشدد آئین پاکستان کی خلاف ورزی:وزیرِداخلہ
وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے ہمارا موقف رہا کہ جبری گمشدگی اور تشدد آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔لاپتہ افراد کی روک تھام کے لئے کئی اقدامات پر اتفاق ہوا ہے۔
منگل کو کراچی میں ایم لیو ایم مرکز میں رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم کی ہدایات پر یہاں آئے ہیں۔ہم گمشدگی کے خلاف ہیں،اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی روک تھام کے لئے کئی اقدامات پر اتفاق ہو ہے۔ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ کسی کو لاپتہ کرنا اور تشدد احترام آدمیت کے بھی خلاف ہے۔ہم تصادم کے راستے کے بجائے افہام و تفہیم سے اس معاملے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وزیرِداخلہ نے کہا کہ مسٹر ایکس اور وائے کے بارے میں عمران خان کو پتہ ہونا چاہئے۔اگر عمران خان میں جرآت ہے تو سیدھی بات کریں ورنہ نہ کریں۔

