پاکستان

انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں،سیلاب متاثرین سے ملاقات

ستمبر 20, 2022

انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں،سیلاب متاثرین سے ملاقات

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی نمائندہ اور ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں اور سندھ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

ہالی ووڈ اداکارہ نے ہیلی کاپٹر میں دادو میں سیلاب کی تباہ کاریاں کا جائزہ لیا۔

اداکارہ نے تباہ کن سیلاب سے ہونے والی تباہی کو دیکھنے اور اسے سمجھنے کے لیے ایک کشتی کا بھی استعمال کیا۔

انجلینا جولی نے متاثرہ خواتین سے ان کی ضروریات کے بارے میں اور مستقبل میں اس طرح کے مصائب کو روکنے کے اقدامات کے بارے میں بھی سنا

اینجلینا جولی امارات ایرلاین کی پرواز ای کے 606 کے زریعے کراچی پہنچی تھیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے