پاکستان

عمران خان توشہ خانہ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا:وزیرِداخلہ

ستمبر 21, 2022

عمران خان توشہ خانہ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا:وزیرِداخلہ

وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا عمران خان کا آئینی حق ہے،وہ ایف نائن پارک میں احتجاج کریں، اگر ڈی چوک آنے کی کوشش کی گئی تو دھونی دیں گے۔ عمران خان توشہ خانہ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا توشہ خانہ کیس میں چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، اس چور نے غیر اخلاقی حرکت کی ہے، بھلا کوئی ایسے بھی کرتا ہے کہ آپ کو کوئی تحفہ دے اور آپ تحفہ بیچ دیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں 25، 26 کروڑ روپے کا فراڈ کیا، انہوں نے وہاں سے سونے کے قلمدان اور ٹی سیٹ اٹھائے ہیں، یعنی کوئی اتنا بھی گھٹیا انسان ہو سکتا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے توہین عدالت کی جو ثابت ہے لیکن اب یہ شاید معافی مانگ لے گا، یہ توہین عدالت ہے جس میں اس نے جج کا نام لے کر دھمکیاں دی ہیں، آئین کی خلاف ورزی ہوئی تو پھر وزیراعظم اور کابینہ سےکہیں گے کہ اختیار استعمال کریں،

عمران خان کے احتجاج سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا اسلام آباد کے داخلی راستے کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے بند کیے گئے ہیں، احتجاج عمران خان کا آئینی حق ہے وہ ایف نائن پارک میں احتجاج کریں، اگر ڈی چوک آنے کی کوشش کی گئی تو دھونی دیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے