پاکستان

سابق نیب افسران کے خلاف ثابت شدہ الزام پرمبنی ریفرنس خارج

ستمبر 21, 2022

سابق نیب افسران کے خلاف ثابت شدہ الزام پرمبنی ریفرنس خارج

مطیع اللہ جان۔ اسلام آباد
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کے دو سابق ڈی جی خورشید انور بھنڈر اور صبح صادق ملک کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا نیب کا اپنا ریفرنس خارج کر دیا۔

مذکورہ دونوں افسران پر الزام تھا کہ انہوں نے بطور نیب افسران بحریہ ٹاؤن کیخلاف اینٹی کرپشن کے کیس غیر قانونی طور پر اپنے پاس منگوا لیے تھے۔

۲۰۱۵ میں سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ کے سامنے کرنل ر خالد رشید نے درخواست دی کہ وہ بحریہ ٹاؤن کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن لاہور میں مدعی تھے تو نیب نے غیر قانونی طور پر وہ کیس اپنے پاس منگوا لیا اور الٹا ان کو نیب کا ملزم بنا دیا مگر اس کیس میں وہ بری ہو گئے تھے۔

یہ ثابت ہو گیا تھا کہ نیب کے دو ڈی جی صاحبان خورشید انور بھنڈر اور صبح صادق ملک نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا تو اس پر نیب کے اپنے قانون کے تحت اپنے افسران کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا ریفرنس دائر کیا جائے، جسٹس جواد ایس خواجہ نے نیب کی یقین دہانی کی بعد معاملہ ایف آئی اے بھیجنے کی بجائے نیب کے حوالے کیا کہ وہ اپنے افسران کے خلاف کاروائی کرے۔

نیب نے اپنے افسران کیخلاف سات سال یہ ریفرنس چلایا مگر آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو رکنی بنچ نے اپنے ہی ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے نیب کے دونوں افسران کیخلاف یہ ریفرنس کالعدم قرار دے دیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے