اہم خبریں متفرق خبریں

پاکستان کے سیلاب متاثرین کو ’بھرپور مدد نہ پہنچی تو نہیں بچیں گے‘

ستمبر 22, 2022 < 1 min

پاکستان کے سیلاب متاثرین کو ’بھرپور مدد نہ پہنچی تو نہیں بچیں گے‘

Reading Time: < 1 minute

اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو تباہی ہوئی ہے دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں۔ ’آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے۔‘

پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کے لیے ملک کے دورے پر آئے ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بدھ کو نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا سیلاب متاثرین میں بے شمار بچے بھی ہیں۔
ہالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی۔ ’متاثرین کو خوراک، شیلٹرز اور طبی سہولیات کی فوری ضرورت ہے۔‘
انہوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ جن زندگیوں کو بچایا گیا، ان سے بات کی مگر وہ اب بھی محفوظ نہیں۔

’پہلے جب بھی پاکستان آئی پاکستانی عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا۔ لیکن آج پاکستانی خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری پر پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے