پاکستان

اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر تشدد کا انکشاف،ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

ستمبر 22, 2022

اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر تشدد کا انکشاف،ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بھی اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔

جمعرات کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اڈیالہ جیل میں قیدی پر تشدد کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال اور جیل حکام عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹر نے قیدی کا طبی معائنہ کیا ، میڈیکل رپورٹ قیدی کے والدین کی شکایت کے تشدد کے الزام کو سپورٹ کرتی ہے، میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ قیدی کے نشان تشدد کی وجہ سے بھی ہو سکتے ہیں ، بادی النظر میں میڈیکل رپورٹ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ظاہر کرتی ہے۔

عدالت نے سیکرٹری انسانی حقوق کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ جو پیسے دیتا ہے وہ جیل میں موبائل فون بھی استعمال کرتا ہے ملاقاتیں بھی کرتا ہے ، جو قیدی غریب ہو کیا ان کے کوئی حقوق نہیں ہیں۔

عدالت نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو تنبیہہ کی کہ اگر کسی قیدی کی شکایت آئی تو عدالت بہت سنجیدہ کارروائی کرے گی اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے