رضوان اور بابر کا ورلڈ ریکارڈ، انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست
Reading Time: < 1 minuteپاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
سات ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں بغیر کسی وکٹ کے حاصل کر لیا.
ٹی وی کرکٹ کی تاریخ کی دوسری اننگز میں سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ کا ریکارڈ بھی بابر اعظم اور محمد رضوان نے اپنے نام کیا.
بابر اعظم نے پانچ چھکوں، گیارہ چوکوں کی مدد 66 گیندوں پر 110 بنائے جبکہ محمد رضوان چار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 51 گیندوں پر 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
Array