اہم خبریں متفرق خبریں

دائمی وارنٹ معطل، اسحاق ڈار پاکستان آ رہے ہیں؟

ستمبر 23, 2022

دائمی وارنٹ معطل، اسحاق ڈار پاکستان آ رہے ہیں؟

پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے گئے۔

جمعے کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ سات اکتوبر تک معطل کر دیے اور انہیں عدالت کے سامنے خود کو سرنڈر کرنے کا موقع دیا ہے۔

احتساب عدالت کی جانب سے دائمی وارنٹ گرفتاری کی معطلی کے بعد سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد سابق وزیر خزانہ کے صاحبزادے علی ڈار نے ٹویٹ کیا کہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔ اسحاق ڈار صاحب پر 20 سال ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کروانے کی جھوٹی درخواست کی بنیاد پر مقدمہ قائم کیا گیا تھا جب کہ ڈار صاحب نے کبھی ایک دن بھی ریٹرن جمع کروانے میں تاخیر نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ فتح بالآخر حق کی ہو گی۔

پاکستان میں سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ن لیگ کے رہنما کے حق میں فیصلہ ان کی وطن واپسی کی راہ ہموار کرے گا جن سے معیشت کی بہتری کے لیے موجودہ حکومت نے اقدامات کی توقعات وابستہ کی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے