اہم خبریں

بیوی کو قتل کرنے کا الزام، اسلام آباد میں ایاز امیر کا بیٹا گرفتار

ستمبر 23, 2022 < 1 min

بیوی کو قتل کرنے کا الزام، اسلام آباد میں ایاز امیر کا بیٹا گرفتار

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کے تھانہ چک شہزاد کی حدود میں شوہر کے بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے کی واردات ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی گئی خاتون کا نام سارہ بی بی جبکہ عمر 37سال تھی۔

پولیس کے مطابق مبینہ قاتل شاہنواز نے بیوی سارہ کو جم کے ڈمبل سر میں مار کر قتل کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ قاتل شاہنواز عامر ٹی وی تجزیہ کار و کالم نویس ایاز میر کا بیٹا ہے اور چک شہزاد فارم 46میں رہائش پذیر تھا۔

جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ ایسا صدمہ کسی کو نہ اٹھانا پڑے۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے