پاکستان

مسلح جتھوں کو اسلام آباد پر حملہ آور نہیں ہونے دیں گے:وزیرِداخلہ

ستمبر 24, 2022

مسلح جتھوں کو اسلام آباد پر حملہ آور نہیں ہونے دیں گے:وزیرِداخلہ

وفاقی وزیرِداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ مسلح جتھوں کواسلام آباد پر حملہ آور نہیں ہونے دیں گے۔ اگر عمران خان مسلح جتھے لے کر آیا تو اسے روکیں گے۔

ہفتے کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِداخلہ کا کہنا تھا کہ یہ جتھہ ریاست پر چڑھ دوڑنے کے لئے آیا تو روکنا پڑے گا۔اگر پنجاب اور خیبرپختونخوا نفری نہیں دیتے تو اسے ریکارڈ پر لائیں گے۔ ہمارے پاس ضرورت سے ذیادہ نفری موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی گروہ کہے کہ ہم چڑھائی کرنے آ رہے ہیں تو ہم کیا کریں ،ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں۔ اگر وہ مسلح جتھہ لے کرآئے چڑھائی کرے گا اسے روکنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ احتجاج ریکارڈ کرانے آنا چاہتا ہے تو سپریم کورٹ نے جو جگہیں مختص کی ہیں وہاں احتجاج کرے تو ہم سہولیات دیں گے۔

وزیرِداخلہ نے کہا کہ کوئی شک نہیں مہنگائی کو کنٹرول نہیں کر سکے۔ عمران خان کی حکومت میں مہنگائی ہو رہی تھی۔ شہباز شریف پرامید تھے کہ جیسے ہی آئی ایم ایف کا معاہدہ ہو گا عوام کو ریلیف دیں گے لیکن معاہدے میں تاخیر ہوئی کیوں کہ عمران خان نے جاتے جاتے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل فیصلے کئے اگر ایسا نہ کرتے تو ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہوتا۔اب سیلاب سے جو تباہی آئی ہے اس نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبولیت کا دعوی کرنے والے عمران خان بتائیں انہوں نے چار سال میں کیا کیا؟

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے