پاکستان

یہ بچہ کس کا بچہ ہے؟

ستمبر 25, 2022

یہ بچہ کس کا بچہ ہے؟

یہ بچہ کس کا بچہ ہے؟
اعجاز منگی
میرے پیارے مراد!
میں تمہیں یہ الفاظ
اس طرح بھیج رہا ہوں
جس طرح سمندر میں ڈوبتے جہازکا کپتان
آخر میں بھیجتا ہے تین حروف SOS
یعنی ”سیو اور سولس“
سندھ کا درد انیک ہے
میں تمہیں بھیجتا ہوں صرف ایک تصویر
پلیز! یہ تصویر جہاں تک پہنچا سکو؛ پہنچاؤ
میری دھرتی کے بچے بلک بلک کر مر رہے ہیں
ان کو بچانا ہے اور دنیا کو بتانا ہے
”سندھ ایک ڈوبتی ہوئی کشتی کا نام ہے“
یہ معصوم مسافر سیہون کی سرزمین پر
اپنے منہ میں میلی انگلی چوس کر سو گیا ہے
اور اس کے حسین چہرے پر بھن بھناتی ہوئی مکھیاں
اور اس کے سنہرے بال دیکھو
یہ سندھ کا حال ہے
یہ زوال ہے
مراد! کیا تم اس بچے کو موت سے بچانے میں
کوئی کردار ادا کر سکتے ہو؟
کیا اہلیان اسلام آباد سے کہہ سکتے ہو
کیا عدل کے ایوانوں سے پوچھ سکتے ہو؟
”یہ بچہ کس کا بچہ ہے؟“
اگر ان کو معلوم نہ ہو تو
انہیں بتاؤ
”یہ بچہ سندھ کا بچہ ہے“

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے