پاکستان

اسحق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کا مقدمہ،فیصلہ محفوظ

ستمبر 26, 2022

اسحق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کا مقدمہ،فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے پر سابق و یرخزانہ اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پیر کو الیکشن کمیشن میں اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

کمیشن کے ممبر بلوچستان نے بتایا کہ ساٹھ دن میں حلف نہ لینے پر نشست خالی قرار دینے کا آرڈیننس آیا تھا۔اسحاق ڈار کے وکیل سلمان اسلم بٹ نے موقف اپنایا کہ بطور کامیاب امیدوار 9 مارچ کو اسحاق ڈار کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، 29 مارچ 2018 کو اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل ہوا،اسحاق ڈار پر آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا نوٹیفکیشن معطل تھا تو حلف کیسے لیتے؟ سپریم کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر نوٹیفکیشن بحال ہوگیا۔

ممبر کے پی اکرام اللہ نے کہا کہ سوال یہی ہے کہ اسحاق ڈار نااہل ہوچکے ہیں یا نہیں۔وکیل نے کہا کہ آرٹیکل 63 پی کے تحت نااہلی آرڈیننس کے ذریعے لائے گئے قانون سے نہیں ہوسکتی، الیکشن کمیشن سینیٹ نشست خالی قرار دینے کا نوٹس واپس لے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے دو ماہ میں حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کی شق بھی نکال دی گئی ہے۔
کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے