اہم خبریں

سارہ انعام قتل کیس، پولیس کو شاہنواز امیر کے فارم ہاؤس سے کیا ملا؟

ستمبر 27, 2022 < 1 min

سارہ انعام قتل کیس، پولیس کو شاہنواز امیر کے فارم ہاؤس سے کیا ملا؟

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد میں ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کے قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شاہنواز کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور کلاشنکوف برآمد کی گئی ہے۔

اسلحہ برآمدگی کے بعد ملزم شاہنواز کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے مقتولہ سارہ انعام کا پرس فارم ہاؤس سے برآمد کر لیا ہے جس میں یو اے ای درہم اور امریکی ڈالر ہیں۔

پرس سے مقتولہ کے مختلف بینکوں کے کریڈٹ کارڈز، ڈیبٹ کارڈ اور مقتولہ کی شرٹ بھی برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے فارم ہاؤس سے مقتولہ کے پیسوں سے خریدی گئی مرسڈیز کار بھی برآمد کر لی جس کی قیمت 28 لاکھ روپے ہے۔

مقتولہ کا پاسپورٹ اور موبائل فون تاحال پولیس برآمد نہ کر سکی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مختلف اوقات میں مقتولہ سے بیرون ملک سے رقم بھی منگوائی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے