اہم خبریں متفرق خبریں

اسحاق ڈار نے حلف اٹھا لیا، ڈالر مزید سستا

ستمبر 27, 2022 < 1 min

اسحاق ڈار نے حلف اٹھا لیا، ڈالر مزید سستا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا، وہ ملک اگلے وزیر خزانہ ہوں گے۔

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیر خزانہ سے حلف لیا۔

دوسری جانب پاکستان میں مقامی کرنسی نے ڈالر کے مقابلے میں بہتری دکھائی ہے اور گزشتہ دو دن امریکی ڈالر کی قدر میں تقریبا دس روپے کی کمی ہوئی ہے۔

اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھایا تو تحریک انصاف کے ارکان نے شدید احتجاج کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں جبکہ حکومتی اتحادی ارکان نے انہیں مبارکباد دی۔

معاشی مشکلات میں گھرے پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اتوار کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

ان کی جگہ تجربہ کار اسحاق ڈار کو لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور حکمران مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے نیا وزیر خزانہ نامزد کیا تھا۔

نیب ریفرنس میں نامزد اسحاق ڈار کو جمعے کو ہی احتساب عدالت نے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے پاکستان آکر شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے