پاکستان

سکیورٹی کی کوتاہی ہے، آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

ستمبر 28, 2022

سکیورٹی کی کوتاہی ہے، آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’آڈیو لیکس بہت اہم معاملہ ہے، نوٹس لے رہا ہوں۔ اعلٰی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے رہا ہوں جو اس معاملے کا جائزہ لے گی۔‘

منگل کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’آڈیو لیکس کے بعد باہر سے پاکستان کے وزیراعظم سے ملنے کون آئے گا؟ یہ سکیورٹی لیپس ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ میری بات نہیں پاکستان کی عزت کی بات ہے۔ اس طرح کا سکیورٹی لیپس بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں۔‘

شہباز شریف نے آڈیو لیکس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’مریم نواز نے مجھ سے اپنے داماد کے لیے سفارش کا نہیں کہا، انہوں نے مجھ سے بات نہیں کی بلکہ ڈاکٹر توقیر سے بات کی تھی۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’مریم نواز کے داماد نے آدھی مشینری عمران خان دور میں منگوائی تھی۔‘

شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا میری گفتگو میں ہیرے جواہرات کا کوئی ذکر تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ عمران خان مجھے کہتے ہیں کہ میں پیسے مانگنے باہر جاتا ہوں تو کیا یہ پیسے بانٹنے باہر جاتے تھے؟‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے