تنگ کرتے تھے، چھوٹے بھائی نے تین بھائی قتل کر دیے
کوئٹہ میں پولیس کے مطابق بہیمانہ طور پر قتل کیے گئے تین بھائیوں کا قاتل مبینہ طور پر مقتولین کا اپنا ہی سگا بھائی ہے۔
پولیس کی جانب سے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملزم تین بھائیوں اور ایک گھریلو ملازم کے ساتھ ایک ہی گاڑی میں سوار تھے۔
فائرنگ سے سیدال خان، زریان خان اور زرنگ خان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ملازم اسفند زخمی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 17 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم بھائیوں کے جنازے میں شریک اور باپ کو دلاسہ بھی دیتا رہا۔
پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم قیس خان نے دوران تفتیش تینوں بھائیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے تین بھائیوں سیدال خان، زریان خان اور زرنگ خان کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر ایک شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے قتل کیا۔
قتل ہونے والے دو بھائی 17 سالہ ملزم سے تین سے سات سال بڑے جبکہ ایک نو سال چھوٹا تھا۔
مبینہ قاتل اور مقتولین چمن سے تعلق رکھنے والے معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے بیٹے تھے۔
ان کا خاندان مالی طور پر خوشحال بتایا جاتا ہے بیشتر افراد ڈاکٹر اور اہم عہدوں پر تعینات ہیں۔

