پاکستان

معذرت کرنے آیا تھا: عمران خان ڈسٹرکٹ جج زیبا چوہدری کی عدالت میں

ستمبر 30, 2022

معذرت کرنے آیا تھا: عمران خان ڈسٹرکٹ جج زیبا چوہدری کی عدالت میں

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چوہدری کی عدالت میں پیش ہوئے اور خالی کرسی کو دیکھ واپس ہو گئے.

اس سے قبل جمعے کو جج ظفر اقبال کی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی۔

وہاں سے عمران خان نے جج زیبا چوہدری کی عدالت کا رخ کیا اور ریڈر سے کہا کہ وہ معافی مانگنے آئے ہیں اور وہ جج صاحبہ کو اس کا بتا دیں۔

عمران خان نے عدالتی عملے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میڈم زیبا کو بتانا ہے عمران خان آیا تھا، معذرت کرنا چاہتا تھا اگر ان کے الفاظ سے ان کی دل آزاری ہوئی۔‘

جج زیبا چوہدری ان دنوں رُخصت پر ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے